Breaking NewsNationalتازہ ترین
ٹاسک فورس سوئی گیس ملتان کی آٹھ گیس چوروں کے خلاف کارروائی
دو صارفین گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کررہے تھے جن کے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف نام بلنگ پر تھا اور ناجائز میٹر سے گیس استعمال کررہا تھا اسکا میٹر قبضہ میں لے لیا گیا۔
پانچ صارفین ایک سے زائد گھروں کو غیر قانونی طور پر گیس دے رہے تھے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئی۔اسکے علاوہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے چھ لاکھ اٹھاون ہزار روپے کی ریکوری بھی کروائی۔
ریجنل منیجر حسین ظفر نے تاکید کی ہے کہ رمضان کے بعد چونکہ نارمل پریشر ہے، اس لئے کمپریسر استعمال بڑھ سکتا ہے۔
اس لئے کمپریسر استعمال کو روکنے کے لئے ٹاسک فورس کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔
کمپریسر استعمال کرنے والے محتاط رہیں کیونکہ کمپریسر کا استعمال جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔