میپکو کے سات افسر ترقی کی منزلیں طے کر گئے
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) اتھارٹی نے سینئر سلیکشن بورڈ کی منظوری سے 7 افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سپریٹنڈنگ انجینئر سے چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی کی منظوری پانے والوں میں انجینئر سیف اللہ سرانی، انجینئر اصغر خان گھلو اور انجینئر محمد شہزاد راعی شامل ہیں۔
ترقی پانے والے انجینئر سیف اللہ سرانی کو چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ)پی ایم یو میپکو تعینات کیاگیا ہے جبکہ ان کے پیشرو انجینئر محمد اکرم سیال کو چیف انجینئر (ٹی اینڈ جی) تعینات کیا گیاہے۔
انجینئر اصغر خان گھلو کو چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی دیکر ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی اور انجینئر محمد شہزاد راعی کو ترقی دیکر چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
چیف انجینئر (ٹی اینڈ جی)سید جواد منصور شاہ کو چیف انجینئر/کسٹمر سروسز ڈائریکٹر میپکو تعینات کیا گیا ہے۔
ایکسین سے سپریٹنڈنگ انجینئر کے عہدے پر ترقی کی منظوری پانے والوں میں انجینئر راجیش کمار راٹھی، انجینئر عبد الحفیظ بھٹی اور انجینئر محمد حسنین شکیل شامل ہیں۔
انجینئر راجیش کمار راٹھی کو سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو مظفرگڑھ سرکل تعینات کیاگیا ہے، ان کے پیشرو سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو مظفرگڑھ سرکل ملک یعقوب گدارا کو میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انجینئر عبد الحفیظ بھٹی کو ریجنل منیجر (ایم اینڈ ٹی)فرسٹ میپکو اور انجینئر محمد حسنین شکیل کو منیجر انجینئرنگ میپکو ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔
جمشید عالم نیازی کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، وہ کرنٹ چارج بنیادوں پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میپکو کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔