Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کنٹرولر تعلیمی بورڈ ملتان ان ایکشن، تین طلباء بوٹی سمیت قابو آگئے

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹر کے امتحانات، میں کنٹرولر امتحانات کے چھاپے،تین طلبا نقل لگاتے پکڑے گئے ۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹر کے امتحانات میں فزکس کا پرچہ تھا، کنٹرولر امتحانات حافظ اسماعیل تگہ نے مختلف سنٹروں پر اچانک چھاپے مارے، تین سنٹروں پر امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
ہائی سکول کبیروالا میں رولنمبر 541554وسیم علی، گروپ بی فزکس ، گورنمنٹ پبلک سکول خانیوال میں رولنمبر 505010محمد عمران نور ،گورنمنٹ کالج جہانیاں رولنمبر 502936مسماۃ(ح)سے بوٹی برآمد ہوئی، جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
اس بارے میں کنٹرولرا متحان اسماعیل تگہ کا کہنا ہے کہ شفافیت کے ساتھ امتحانات کا انعقاد پہلی ترجیح ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امیدواروں کا پرسکون ماحول فراہم کیا جارہا ہے، تاکے وہ یکسوئی کے ساتھ امتحان دے سکیں عملے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امیدواروں کے ساتھ تعاون کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button