Breaking NewsNationalتازہ ترین
سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کی نو گیس چوروں کے خلاف کاروائی
ترجمان کے مطابق دو و صارفین غیر قانونی میٹر ٹیمپر کرکے استعمال کررہے تھے، جن کے میٹر منقطع کردئیے گئے۔
دو صارفین نان بلنگ پر تھے اور ناجائز میٹر سے گیس استعمال کررہے تھے، انکے کنکشن منقطع کر دیئے گئے ۔
ایک صارف غیر قانونی طور پر تین گھروں کو گیس دے رہے تھا اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، چار صارفین غیر قانونی طور پر دو گھروں میں گیس دے رہے تھے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں ۔
اسکے علاوہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 38000 ہزار روپے کی ریکوری بھی کروائی۔