Breaking NewsEducationتازہ ترین
ترقی پانے والے اساتذہ کیلئے آن لائن ایڈجسٹمنٹ کھول دی گئی
محکمہ سکولز نے ترقی پانے والے3000 سے زائد اساتذہ کیلئے آن لائن ایڈجسٹمنٹ کھول دی، مذکورہ اساتذہ گزشتہ 10 ماہ سے ترقی پانے کے باوجود تعیناتیوں کے منتظر تھے۔
آن لائن درخواستیں 27 اپریل تک جمع کی جائیں گی، 28 اپریل کو درخواستوں کی تصدیق کیجائے گی، جبکہ 30 اپریل کو اساتذہ کو تعیناتیوں کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔