Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ترقیاتی پروگرام 2027-2023 کے حوالے سے ورکشاپ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن( ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ترقی کا نیا سفر شروع کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے 5 سالہ ترقیاتی پروگرام شروع کیا جائے گا ، جس کے ذریعے موصول ہونی والی گرانٹ کو صرف اس خطے میں ہی خرچ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ڈونرز کی گرانٹ اور حکومتی بجٹ میں رواں سال جنوبی پنجاب کی سکیموں اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے علیحدہ فریم ورک ترتیب دیا گیا ہے جس سے ترقی کی راہیں کھلیں گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور اقوام متحدہ کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں ترقیاتی پروگرام 2023-2027 کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز،قومی تعمیر نو کے اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی، جبکہ اقوام متحدہ پاکستان کے ریذیڈنٹ ہیڈ اسلام آباد آفس شاہ ناصر خان،جوائنٹ سیکرٹری یو این نیلوفر زاھد،مس سمیرا اور لیلی رباب بھی شریک تھیں ۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے استقبالی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور درپیش مسائل کا جائزہ لینے کیلئے انتظامیہ اور یو این کا ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا خوش آئند ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے مزید کہا کہ عالمی ڈونرز کو جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے موثر پلان فراہم کیا جارہا ہے، تاکہ اگلے بجٹ میں یہ تجاویز کو شامل کیا جاسکے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے نمائندگان شاہ ناصر خان اور نیلوفر زاھد نے کہا کہ ماحولیات،واٹر منیجمنٹ اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھائیں گے۔اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جنوبی پنجاب کے منصوبوں کیلئے یو این کی مختص گرانٹ کے شفاف استعمال کو بھی یقینی بنائیں گے۔
شاہ ناصر خان نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں اور سالانہ ترقیاتی پروگرام پر حکومت کو مکمل سپورٹ کرتے ہوئے غربت کا خاتمہ اور ہنر مند افراد میں اضافہ اقوام متحدہ کا بنیادی فوکس ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button