Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مسافروں کو لوٹنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

ضلعی انتظامیہ ملتان سادہ لوح مسافروں کو لوٹنے کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے میدان میں آ گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر جنرل بس اسٹینڈ اور وہاڑی چوک پر قائم ہوٹلوں،بس اسٹینڈ کی مارکیٹوں، پرائیویٹ بس ٹرمینلزاور چوک کے اطراف کی سڑکوں اور گلیوں میں کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بتایا کہ بس اڈے اور وہاڑی چوک کے اطراف میں150 سے زائد ہائی ریزولیوشن کیمرے جرائم کے خلاف پولیس کی مدد کے لئے نصب کئے گئے ہیں۔ان کیمروں کے ذریعے چوری اور سادہ لوح مسافروں کو لوٹنے کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے گا۔اس کے علاوہ کیمروں کی تنصیب سے جنرل بس اسٹینڈ اورنجی بس ٹرمینلز کی سیکیورٹی کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا۔

رانا محسن نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کو مانیٹر کرنے کے لئے مختلف مقامات پر مانیٹرنگ رومز قائم کئے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button