ملتان : خواب جو پورے ہوئے، زکریا یونیورسٹی کے 375 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقلی کے مراسلے مل گئے

ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی کے کوشیش رنگ لائیں اور ڈیڑھ عشرے سے مستقلی کی راہ دیکھنے والوں کو منز ل مل گئی، ملک صفدر حسین کی قیاد ت میں ملازمین کے خواب پورے ہوئے اور بہاوءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے گریڈ ایک سے چار کے375 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر دیا گیا۔
ملازمین کے مابین مستقلی کے آرڈر جاری کرنے کی تقریب کا انعقادجناح آڈیٹوریم میں کیا گیا، جہاں سینکٹروں ملازمین نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی جبکہ رجسٹرار صہیب راشد خان، صدر ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن ملک صفدر، ملک آصف و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوےملک صفدر حسین صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا میں اپنے اللّه پاک کا ان گنت بار شکر گزار ہوں کیونکہ آج عرصہ دراز سے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے درجہ چہارم کے ملازمین مستقل ہوئے۔
رجسٹرار صہیب راشد نے کہا کہ وائس چانسلر کی خصوصی شفقت کے باعث سیکنٹروں ملازمین مستقل ہو گے ہیں، اور آئندہ بھی ملازمین کو ان کی بہترین کارکر دگی کی بنیاد پر مستقل کیا جاے گا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ ساتھ میرے لئے بھی خوشی کا دن ہے کہ ایک عرصہ دراز سے کام کرنے والے ملازمین آج مستقل ہوگئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی اور ترویج کے لئے سب دل لگا کر کام کریں اور بہترین ورکر ثابت کریں ۔
اس موقع پر وائس چانسلر نے مستقل ہونے والے ملازمین کے مابین تقرر نامے جاری کئے، تقرر نامے حاصل کرنے والے ملازمین نے بے حد مسرت کا اظہار کیا اوراس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ جاں فشانی کے ساتھ کام کرینگے۔ ملازمت مستقل ہونے والے ملازمین میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے ۔



















