Breaking NewsEducationSportsتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام گرلز سپورٹس سیشن 21-2020ء اختتام پذیر
تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام گرلز سپورٹس سیشن 21_2020ء کا اختتام ہو گیا۔
گورنمنٹ گرلز کالج خانیوال نے گرلز کالجیٹ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شمس آباد نے انٹر ڈسٹرکٹ گرلز سکولز اوورال سپورٹس ٹرافی جیت لی ۔
گورنمٹ گرلز کالج بوریوالہ نے اوورال رنراپ سپورٹس ٹرافی اپنے نام کی۔
دریں اثناء تعلیمی بورڈ ملتان کے چیئرمین کمیٹی روم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری بورڈ پروفیسر طاہرہ کلثوم اور انچارج سپورٹس نثار احمد ملک نے انعامات تقسیم کیے۔
گرلز کالجیٹ چیمپئن ٹرافی گورنمنٹ کالج خانیوال کی سپورٹس انچارج میم شکوراں نے حاصل کی۔
گورنمنٹ گرلز نمبر ون سکول کی پرنسپل عاصمہ تبسم اور چاہ بوہڑ والا سکول کی ارم طیب نے اپنے اداروں کی سپورٹس ٹرافیاں وصول کیں۔



















