دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنے کی ہدایت
محکمہ سکولز نے دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین اساتذہ کے کیسز کو ترجیح بنیادوں پر دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ متوفی ملازمین کے ورثاء اور اسامی کو او ایس ڈی بنانے کےلئے مختلف کیسز کو احتیاط سے نہیں دیکھا جاتا، جس کی وجہ سے نہ صرف ایسے معاملات میں غیر ضروری تاخیر ہوتی ہے بلکہ وقت کے نتیجے میں مختلف قانونی فورمز میں محکمے کے لیے معاملات شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔
اس لئے ہدایت ی جاتی ہے کہ اس طرح کے کیسز جمع کرواتے وقت تمام ضابطہ اخلاق کو مکمل کرنے / مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اس ملازم کے کوائف میں صحیح تاریخ پیدائش، ریٹائرمنٹ کی تاریخ وفات، قانونی ورثاء کا نام، مخصوص متوفی سرکاری ملازم کا نام، خاص طور پر تعیناتی کی جگہ کا نام چیک کریں تاکہ بعد میں کوئی قانونی مشکل سامنے نہ آسکے ۔