Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کی سیاست میں بڑی خلیج، مظاہرے میں یو ٹی ایف کے عہدیدار شریک نہ ہوئے
زکریا یونیورسٹی میں یوم سیاہ منایا گیا مگر ٹیچر سیاست کا ایک اور چہرہ سامنے آیا کہ سب کا مشترکہ مسئلہ ہونے کی وجہ سے ایمپلائز اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے تمام گروپ اکٹھے ہوگئے مگر ٹیچر اکھٹے نہ ہوسکے۔
اس وقت اے ایس اے میں بزوٹا کی اکثریت ہے، اس لئے یوٹی ایف نے اس مظاہرے میں شرکت نہیں، یوٹی ایف کے صرف ایک رکن خرم افضل جو اے ایس اے کے ممبر ہیں، اس مظاہرے میں شریک تھے، ان کے علاوہ کسی عہدیدار نے شرکت نہیں۔
جس پر کیمپس میں شدید تنقید کی جارہی ہے ٹیچرز کمیونٹی کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کٹوتی کے اثرات سب پر پڑیں گے، یہ اجتماعی مسئلہ ہے اس کا انفرادی سیاست کی نذر نہ کریں ۔