غفلت یا ملی بھگت: زکریا یونیورسٹی میں 24گھنٹے میں دوسری بڑی واردات
زکریا یونیورسٹی سیکورٹی کی غفلت یا ملی بھگت، چوروں نے چیک پوسٹ سے چند گز دور گھر کا صفایا کر دیا۔
تفصیل کے مطابق چوروں کی زکریا یونیورسٹی میں کارروائیاں جاری 24 گھنٹے میں دوسری واردات میں 20 لاکھ سے زائد کا سونا اور نقدی چرالی گئی۔
ایمپلائز یونین کے سابق جنرل سیکرٹری رانا مدثر شادی سے واپس آئے تو گھر کا کنڈا کٹا ہوا تھا گھر کا سامان بکھرا ہوا تھا، لاکر سے سونا اور نقدی غائب تھی۔
یہ گھر انجینئرنگ گیٹ سے چند گز کے فاصلے پر ہے جہاں پر چیک پوسٹ بنی ہے اور قریب ہی آر او کا گھر بھی ہے مگر چور واردات ڈال گئے 24 گھنٹے میں دو وارداتوں میں 50 لاکھ روپے کا سونا چوری ہوچکا ہے جبکہ مجموعی طور پر اب تک وارداتوں میں تین کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے مگر انتظامیہ اور سیکورٹی حکام زبانی جمع خرچ کرکے مطمئن ہیں، اس صورت حال میں ایمپلائز اور اساتذہ میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔