گیس چوروں کی شامت، ٹاسک فورس ملتان نے آٹھ مزید میٹر منقطع کر دیئے
سوئی گیس ٹاسک فورس کا ایکشن اور ڈائیریکٹ گیس چوری کرنے والے کی شامت آگئی، مزید سات میٹر منقطع کردئیے گئے ۔
ایک صارف کا میٹر مشکوک ٹیمپر ہونے پر منقطع، ایک صارف کا میٹر کمرشل استعمال پر منقطع، ایک صارف کا میٹر کاؤنٹر بروکن پر منقطع اور اسکے علاؤہ تین صارفین کے میٹر کمپریسر استعمال پر منقطع کئے گئے۔ ڈائیریکٹ استعمال کرنے والا صارف اندرون ملتان جبکہ کمرشل استعمال والا صارف بستی لوٹھڑ کا تھا جبکہ ایک صارف کا میٹر ایکسٹینشن کی وجہ سے منقطع کیا گیا، اس صارف نے چار گھروں کو گیس دی ہوئی تھی، ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اسکا میٹر بھی منقطع کرکے قبضہ میں لے لیا گیا، تمام منقطع شدہ میٹر مزید محکمانہ کاروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔
انکے علاوہ پانچ صارفین جو کہ ایک سے زائد گھروں کو ربڑ پائپ کے ذریعے گیس دے رہے تھے، ایچ ای سی کی وجہ سے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں تاکہ آگ نہ لگ سکے۔
ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے دو صارفین سے 21000 روپے کی ریکوری بھی کروائی۔