Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ای سی سی اجلاس: کپاس کی مداخلتی قیمت پانچ ہزار روپے فی من کی منظوری دے دی گئی

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کپاس کی مداخلتی قیمت پانچ ہزار روپے فی من کی منظوری دے دی گئی۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے اجلاس میں کپاس کو فروغ دینے کے لئے کپاس کی قیمت مقرر کرنے اور مقامی مارکیٹ میں کپاس کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو فعال کرنے بارے سمری پیش کی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلہ میں ٹر یڈنگ کارپوریشن آف پاکستان دو لاکھ کپاس کی گانٹھیں خریدے گی، اور پھر مقامی مارکیٹ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنی خریداری کا سلسلہ بڑھائے گی۔
اجلاس میں موجود ای سی سی ممبران نے کپاس کی فروغ اور مقامی مارکیٹ میں کپاس کی قیمتوں کے حوالہ سے مستقبل کے لئے لائحہ عمل تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں برس کپاس کے سیزن میں کاشتکاروں کے لئے کپاس کی مداخلتی قیمت کا تعین کپاس کے فروغ کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا.
ای سی سی نے کاٹن پرائس ریویو کمیٹی (سی پی آر سی) کے تشکیل کی بھی منظوری دی ، جس کے تحت مارکیٹ کی قیمتوں کا جائزہ لینے اور پندرہ روز کی بنیاد پر مداخلتی قیمت کی تجویز پیش کی جاسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق کاٹن پرائس ریویو کمیٹی (سی پی آر سی) وفاقی سیکریٹری وزارت فوڈ سیکورٹی کی سربراہی میں کام کرے گی جس میں کاشتکار، پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندگان اور وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اعلی آفیسران شامل کئے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button