Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہر اولیاءمیں جنوبی پنجاب کا پہلا میاواکی جنگل تکمیل کے مراحل میں داخل

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری، کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے پہلے میاواکی جنگل میں پودا لگایا۔
اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے شجرکاری کو قومی پالیسی کا حصہ بنایا ہے۔وزیراعظم کا 10 بلین ٹری سونامی ٹری پروگرام گیم چینجر ہے۔ہر فرد اپنے حصے کا درخت لگا کر حکومت کا ساتھ دے۔
مشیر وزیراعلی نے ڈویژنل انتظامیہ، پی ایچ اے کو شہر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ وہاڑی روڈ پر لینئر پارک میں 6 کنال پر میاواکی جنگل بنا کر 6500 درخت لگائے جارہے ہیں۔لینئر پارک عقب جنرل بس سٹینڈ میاواکی جنگل پر 6.63 ملین لاگت آئے گی۔شہر میں 26 کنال پر مشتمل 5 میاواکی جنگلات میں 29 ہزار 225 پودے لگائے جارہے۔
شہر میں جنگلات اکسیجن پاکٹس کا کام دیں گے۔کھاجی گراؤنڈ پر میاواکی جنگل پر 5.8ملین روپے، مسلم کالونی پارک پر 2.45 ملین لاگت آئے گی۔قدیم مسجد گراؤنڈ جنگل پر 8.2 ملین روپے، کبوتر منڈی پارک پر 8.2 ملین روپے لاگت آئے گی۔
پی ایچ اے کو میاواکی جنگل بنانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے، میاواکی جنگل میں لوکل اقسام کے تیار درخت اور پھلداد درخت لگائے جائیں گے۔
چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ میاواکی جنگل شہر کیلئے پھیپھڑوں کا کام دیں گے۔میاواکی جنگل سے آلودگی کیساتھ درجہ حرارت کم کرنے میں مدد ملے گی۔ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button