زرعی یونیورسٹی میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اشتراک سے سیمینار
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے محکمہ مٹی و ماحولیاتی سائنسز اور کلین انوائرمنٹ والنٹیئر فورس نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تعاون سے ایک اہم آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا، جس کا عنوان "عید الاضحیٰ کے دوران پیدا ہونے والے جانوروں کے فضلے کے مؤثر انتظام کے لئے کمیونٹی کی حساسیت” تھا۔
اس سیمینار کا بنیادی مقصد کمیونٹی کو جانوروں کے فضلے کے غلط طریقے سے ٹھکانے لگانے کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔
اس موقع پر ڈاکٹر مقرب علی اور پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق، چیئرمین محکمہ مٹی اور ماحولیاتی سائنسز نے جانوروں کے فضلے کے انتظام سے متعلق مسائل اور کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
مس کرن خان نے عید الاضحیٰ کے دوران فضلہ کے مؤثر انتظام کے لئے موجودہ طریقہ کار اور حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی۔
شاہد یعقوب نے بتایا کہ وہ جانوروں کی الائشوں کے جمع کرنے اور تلف کرنے کے لئے 150,000 بایو ڈیگریڈیبل بیگز فراہم کر رہے ہیں۔ شہری مفت نمبر 0305-9215555 یا ہیلپ لائن 1139 پر کال کر سکتے ہیں اور ایک کوڑا کرکٹ جمع کرنے والی گاڑی انہیں لینے آ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جانوروں کے فضلے کے بہتر انتظام میں مدد کرنی چاہئے۔ عید کے تین دنوں میں 25000 ٹن فضلہ پیدا ہونے کا تخمینہ ہے، لہذا 150000 بیگز تقسیم کیے جائیں گے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق اے رجوانہ نے کہا کہ یونیورسٹی کی ماحولیاتی استحکام کے عزم اور یونیورسٹی ویسٹ مینجمنٹ اور کمیونٹی کے درمیان مشترکہ کوششوں بڑھانا چاہیے زرعی یونیورسٹی کی کوششیں ایک صاف اور صحت مند ماحول کے فروغ کے لئے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔
آخر میں آگاہی واک بھی کی گئی۔اس موقع پر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔