Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

دعوے دھرے رہ گئے

سکولوں کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو ترقیاں دینے کے دعوے دھرے رہ گئے، بیشتر اضلاع نے تا حال محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس ہی طلب نہ کیا، ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب ہمایوں شاہد نے معاملہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی سی کیلئے دستاویزات فوری جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آج ہفتہ 5 بجے تک تمام اضلاع ہرصورت ریکارڈ مہیا کریں، منٹس آف میٹنگ، ڈی پی سی کی تاریخ اور زیر التواء ترقیوں کا ڈیٹا فی الفور مہیا کیا جائے، ترقیوں کا پرفارمہ بھی جلد از جلد ڈی پی آئی آفس کو فراہم کیا جائے۔

محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس طلب نہ کرنیوالے اضلاع کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button