Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ورکشاپ 24 جون سے شروع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024 میں پیش کئے گئے پروگراموں میں سے ایم اے/ایم ایس سی، بی ایڈ اور بی ایس(او ڈی ایل پروگرامز) کے پہلے بیج کی تعلیمی و تربیتی ورکشاپس 24 جون سے ایم ایس ٹیم کے ذریعہ آگہی ایل ایم ایس پورٹل پر آن لائن ہوں گی۔

یہ بات ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ نے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ جن کورس کوڈز کی ورکشاپس شروع ہو رہی ہیں تمام طلباء طالبات کو ایل ایم ایس، مائیکروسافٹ ٹیم کے یوزر نیم اور پاس ورڈ طلباء وطالبات کے موبائل نمبرز پر بذریعہ ایس ایم ایس بھجوا دیئے گئے ہیں تاہم اگر کسی طالب علم کو یوزر نیم اور پاس ورڈ نہ ملا ہو تو وہ ای میل کر کے حاصل کر سکتا ہے۔

مزید برآں جو پیپر 28 مئی یوم تکبیر کی عام تعطیل کی وجہ سے ملتوی ہوا تھا وہ 28 جون 2024 کو ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button