Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں کو عام بچوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ
محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو عام بچوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے بعد اب سرکاری سکولوں کی گراونڈز عام بچے بھی استعمال کر سکیں گے، سکول ٹائم کے بعد گراؤنڈز اور آئی ٹی فیسلٹیز کو بچے استعمال کرسکیں گے، سات سال اور اس سے اوپر کی عمر کے بچے ان سہولیات کو استعمال کر سکیں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے یہ فیصلہ گراونڈز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لیا گیا ہے ۔
یہ بھی واضح رہے کہ گراونڈز استعمال کرنے سے پہلے رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگا، اور ساتھ ہی لڑکیوں کے سکولز میں لڑکوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔