Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول انفارمیشن سسٹم میں اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے کے لئے ڈویژنل سطح کا شیڈول جاری
سکولوں میں تبادلوں اور ریشنلائزیشن سے قبل اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق آج دو جولائی سے لاہور ، قصور ،گوجرانوالہ ، شیخو پورہ میں ڈیٹا درست کیا جائے گا۔
تین جولائی کو ملتان ،خانیوال ، وہاڑی اور لودھراں میں ڈیٹا درست ہوگا ،چار جولائی کو ساہیوال، پاکپتن، اور اوکاڑہ میں درستگی کی جائے گی۔
5 جولائی کو ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور لیہ میں درستگی کا عمل کیا جائے گا۔ یہ سلسلہ 12 جولائی تک چلے گ۔
اس لئے تمام فوکل پرسن کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقرر شیڈول کے مطابق حاضر ہوں اور اس کے ساتھ مقررہ کے مطابق متعلقہ سی ای اوز کے دستخط شدہ مکمل ریکارڈز/ڈیٹا کے ساتھ ریکارڈ درست کریں ۔