سابق ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن کے خلاف انٹی کرپشن نے انکوائری شروع کردی
ملتان کے سات کالجز کے پرنسپلز نے سپورٹس ایونٹ ک آڑ میں کرپشن کرنے والے ڈائریکٹر کالجز ابوالحسن کے بارے میں اعلیٰ حکام کو مراسلہ تحریر کیا تھ۔
سابق ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن کے خلاف انٹی کرپشن نے انکوائری شروع کردی اس سے قبل بھی ایک درخواست وزیر اعلیٰ کو ارسال کی گئی تھی جس میں کہاگیا تھا کہ ابوالحسن انچارج ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن کی سالانہ سپورٹس کے نام پر مبینہ طور 46 لاکھ روپے کی میگا کرپشن کی ہے۔
ڈائریکٹر کالجز ملتان ابوالحسن نے مختلف کالجز سے آن ریکارڈ پیسے مانگے جبکہ تمام سپورٹس ایونٹس کے اخراجات بشمول کٹس، کھانا ، ٹرانسپورٹ اور طالبات کو معاوضہ وغیرہ پنجاب بھر کے کالجز نے خود برداشت کیئے ہیں, اس رقم کا کوئی حساب کتاب موجود ہے اور نہ ہی آڈٹ ہوا ہے ۔
جس پر ایچ ای ڈی نے انکوائری انٹی کرپشن کو ارسال کردی جبکہ انٹی کرپشن نے ڈائریکٹر کالجز اور سات پرنسپلز کو کل تین جولائی کو پیش ہوکر موقف جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے ۔