Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز کا پی ایس ٹیز کے ڈگریاں تصدیق کروانے کا فیصلہ
محکمہ سکولز ن پی ایس ٹی سائنس، پی ایس ٹی آرٹس اور پی ایس ٹی عربی کے اساتذہ کی ڈگریاں تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے تمام ڈی ای او زکو مراسلہ جاری کیا ہے کہ ریکارڈ کی چھان بین کے دوان یہ بات سامنے آئی کہ اکثر اساتذہ نے مختلف صوبوں کی یونیورسٹیوں سے ڈگریاں حاصل کی ہوئی ہیں، ان کی تصدیق کرانا ضروری ہے۔
اس لئے ایسے اساتذہ جنہوں نے ایم اے پنجاب کی یونیورسٹیوں سے کیا ہے وہ اپنی یونیورسٹی سے ڈگری کی تصدیق کراکے جمع کرائیں گے، جبکہ دوسرے صوبوں سے ایم اے کرنے والے اساتذہ اساتذہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے اپنی ڈگریوں کی تصدیق کراکے فوری جمع کرائیں ۔