Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ : خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے ترقی کے کیسز مکمل ، سیکریٹریٹ ارسال کردئیے گئے
خواتین اسسٹنٹ پروفیسر کی سینیارٹی لسٹ ایک سے لیکر 16 کے کیسز فروری میں مانگے گئے، مگر ان پر اعتراضات سامنے آئے، جس کے بعد مارچ کے آخر میں ایچ ای ڈی حکام کو ارسال کئے گئے۔
مگر ایچ ای ڈی حکام کی غفلت سے اینٹی کرپشن سے این او سی نہ لیا جاسکا، اپریل میں یہ کیسز کلیئر ہوئے تو ڈی پی آئی کی خفیہ رپورٹ کی ضرورت پڑ گئی۔
تاہم اب کیسز مکمل کرکے سیکرٹریٹ ارسال کرئے گئے ہیں، جہاں سے منظوری کے بعد آئندہ ہفتے آنے کا امکان ہے، یہ کیسز ایس اینڈ جی ڈی اے کو بھجوائے جائیں گے۔