ویمن یونیورسٹی : شعبہ نباتات میں ایم فل پراجیکٹس کے سلسلے میں نمائش کا اہتمام
ویمن یونیورسٹی کے شعبہ نباتات’’باٹنی‘ میں ایم فل پراجیکٹس کے سلسلے میں نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق شعبہ نباتات کے زیر اہتمام ایم فل کے ڈیپارٹمنٹل پروجیکٹ ڈسپلے کئے گئے جس عنوان ” پلانٹ سائنسز میں انٹرپرنیورشپ” منعقد رکھا گیا تھا، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں۔
اس موقع پر چیئرپرسن ڈاکٹر عدیلہ ہارون ،ڈاکٹر عابدہ عزیز ،ڈاکٹر حسن بانو، ڈاکٹر سائمہ نسرین، ڈاکٹر سعدیہ بشیر، ڈاکٹر آسیہ اور میڈم عظمی اسحاق بھی موجود تھیں، انہوں نے پراجیکٹس کا دورہ کیا ان پروجیکٹس میں درختوں کے کھلی ظروف ،درختوں کے بند ظروف، جڑی بوٹیوں کی بند بوتلیں ،چھوٹے آرائشی باغات، پلانٹ ایکویریم،بایو پلاسٹک کی ترکیب،، خشک سبزیاں- خشک پودے کا انتظام شامل تھے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان مارکیٹ کے مطابق پراجیکٹس کی پریکٹس کراتی ہے، خوشی ہے کہ سائنسز ڈیپارٹمنٹ اپنی یہ ذمے داری احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں، دنیا میں آرئشی پودوں کارجحان بڑھ رہا ہے اوریہ ایک بڑی مارکیٹ کے روپ میں سامنے آیا ہے، اس لئے یہ تمام پروجیکٹس نہ صرف تعلیمی اور تحقیقی مقاصد کے لیے اہم ہیں بلکہ ان سے عملی زندگی میں بھی بہت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔