ویمن یونیورسٹی ملتان میں فائنل ائیر پراجیکٹس کی نمائش
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام سالانہ پراجیکٹس کی نمائش اور پوسٹر سازی کا اہتمام کیا گیا، جس میں 38 سے زائد پراجیکٹس نمائش کےلئے رکھے گئے، جن میں دیگر یونیورسٹیوں کے طلبا کے پراجیکٹس بھی شامل تھے، اس نمائش کی فوکل پرسن ڈاکٹر خدیجہ کنول تھیں۔
طالبات نے ڈیٹا سائنسز ، اے آئی اینڈ مشین لرننگ ، کمپیوٹر وژن اینڈ امیج پروسس انٹرنیٹ آف تھنگز، سائبر سیکورٹی، نیٹ ورکنگ، موبائل ویب اینڈ ڈیسک ٹاپ ایپس ، ہیومن کمپیوٹر انٹرایکشن میں اپنے پروجیکٹس پیش کئے۔
نتائج کے مطابق لائبہ بتول نے پہلی پوزیشن حاصل کی، نمائش کے مہمان خصوصی چیمبر آف کامرس کے صدر رشید اقبال اور وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں
اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، ڈاکٹر حنا علی اور دیگر اساتذہ موجود تھیںش وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ ہماری طالبات کی تخلیقی صلاحتیں کسی طور کم نہیں ہیں، مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق پراجیکٹ ڈیزائن کرنا ان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایسی ایونٹس طالبات کے انٹرپرنیور بنانے میں مدد کرتے ہیں، ویمن یونیورسٹی طالبات کی مستقبل کو سنوارنے کےلئے ایسے اقدامات کرتی رہے گی۔
چیمبر آف کامرس کے رشید اقبال نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی طالبات کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم دے رہی ہےش جو خوش آئند ہے یہ پراجیکٹس مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق تیار کئے گئے ہیں، چیمبر ایسی طالبات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے بھی خطاب کیا، بعدازاں شرکا میں میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دی گئیں ۔
پہلی پوزیشن لائبہ بتول، (MNS) نے حاصل کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ اور تمام آرگنائزنگ ٹیم کو ایک اچھی اور پراثر نمائش کے انعقاد پر مبارکباد دی۔