Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

"فٹ بال برائے امن” کا مشن لانچ

پاکستان سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن نے "فٹ بال برائے امن” کا مشن لانچ کردیا۔
لاہور میں منعقدہ اجلاس میں ملتان سے انٹرنیشنل فٹ بالر عابد حسین سمیت ملک بھر سے سپورٹس آرگنائزرز نے شرکت کی۔
پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے پی ایس سی ایف کے فٹ بال برائے امن مشن کی کامیابی کیلئے دست و بازو بننے کی یقین دہانی کرادی۔
فیڈریشن کے سربراہ افتخار الہی اورملتان سے تعلق رکھنے والے نائب صدر عابد حسین انٹرنیشنل فٹ بالر نے بریفنگ میں امن فٹ بال کپ کے بارے میں بتایا کہ یہ آل پاکستان ایونٹ 3ستمبر سے بیک وقت وفاقی اور چاروں صوبائی دارالحکومت میں شروع ہو گا اور یہ ہمارا یکجہتی کا پیغام اور پوری دنیا کے سپورٹس لوورز کو جائے گا کہ فٹ بال کے فروغ کیلئے پاکستان کے تمام آرگنائزرز ایک پیج پر اکٹھے ہیں۔ اور فٹ بال برائے امن کے جھنڈے تلے ایک ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ۔کراچی۔ لاہور۔ پشاور اور کویٹہ کے میدانوں پر بیک وقت شروع ہونیوالا یہ آل پاکستان پیس فٹ بال کپ 30ستمبر تک جاری رہے گا۔ افتخار الہی اور عابد حسین نے واضح کیا کہ پی ایس سی ایف کا پلیٹ فارم مکمل طور پر غیر سیاسی ہے اور ملک بھر کے سپورٹس آرگنائزرز کو اکٹھا کرنے کے ایک نکاتی ایجنڈا کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔ پیس فٹ بال کپ نکتہ آغاز ہے اور اس کے بعد دیگر کھیلوں کے آل پاکستان مقابلے بھی کرایے جائیں گے۔ نیا سپورٹس ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا۔کوالیفائیڈ کوچز کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button