زکریا یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی کے ممبران کی تعیناتی کا نوٹس جاری

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ڈسپلن کمیٹی کے ممبران کی تعیناتی کےلئے اکیڈمک کونسل کی سفارشات کی منظوری دے دی۔
بتایا گیا ہے کہ اکیڈمک کونسل کی طرف سے دو پروفیسرز کو ممبر ڈسپلن کمیٹی کے طور پر نامزد کرنے کا کیس اکیڈمک کونسل کے سامنے جون میں ہونے والے اجلاس میں رکھا گیا تھا، جس میں اکیڈمک کونسل نے وائس چانسلر کو دو پروفیسرز کو ڈسپلن کمیٹی کے ممبر کے طور پر نامزد کرنے کا اختیار دیا۔
وائس چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان انور شعبہ پیتھالوجی، ایف وی ایس اور پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب شعبہ ایگری انجینئرنگ کے ناموں کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اکیڈمک کونسل کی سفارشات کو سنڈیکیٹ سے منظور کیا جائے گا، جس کا مستقبل قریب میں اجلاس متوقع نہیں ہے، جبکہ یہ معاملہ فوری نوعیت کا ہے کیونکہ ان ممبران کی عدم دستیابی کی وجہ سے متعدد ڈسپلن کیسز زیر التواء ہیں۔




















