سرکار کی بڑی وارننگ جاری

دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کے قانونی ورثاء کے حق میں او ایس ڈی کی پوسٹوں کی تخلیق کے حوالے سے نامکمل کیسز میں تاخیر کرنے والوں کو آخری وارننگ جاری کردی گئی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام کے مشاہدے میں آیا ہے کہا متعدد ایجوکیشن آفس کی جانب سے متوفی سرکاری ملازم کے قانونی ورثاء کے سلسلے میں او ایس ڈی کی آسامیاں بنانے کے لیے مختلف کیسز کو آگے بھیجنے میں خاطر خواہ توجہ نہیں دی جاتی ہےز جس کی وجہ سے نہ صرف ایسے کیسز پر کارروائی میں غیر ضروری تاخیر ہوتی ہے بلکہ اس کے ساتھ مختلف قانونی فورمز میں محکمے کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔
اس لئے ان افسروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس طرح کے کیسز جمع کرواتے وقت تمام ضابطہ اخلاق کو مکمل کرنے / مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی پر مکمل ہوم ورک کیا جائے۔
صحیح تاریخ پیدائش، ریٹائرمنٹ کی تاریخ وفات، قانونی ورثاء کا نام، مخصوص متوفی سرکاری ملازم کا نام، خاص طور پر تعیناتی کی جگہ کا نام چیک کریں، اس کام کو ترجیح بنیادوں پر دیکھا جائے ۔


















