Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گوگل سرٹیفکیشن کا آغاز کردیا

پہلے مرحلہ میں 4 اضلاع کے اساتذہ گوگل سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔
پہلے مرحلے میں لاہور، قصور ،لیہ اور بھکر کے اساتذہ اپلائی کرسکیں گے، ٹریننگ حاصل کرنے والے ہزاروں اساتذہ کو گوگل سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گوگل ٹریننگ کورس عالمی معیار کے مطابق کروایا جائے گا، اساتذہ گھر بیٹھے کیو آر کوڈ سکین کرکے کورس میں حصہ لے سکیں گے، کورس کرنے والے اساتذہ کی پرائیویٹ سیکٹر میں اہمیت بڑھے گی۔




















