Breaking NewsEducationتازہ ترین
گرمی کی چھٹیوں کے بعد 32 ہزار پبلک سکولوں میں مفت خوراک فراہم کرنے کا فیصلہ
پنجاب کے 32 ہزار پرائمری سکولوں میں زیر تعلیم 35 لاکھ بچوں کو مفت کھانا دیا جائے گا، پبلک سکولوں میں مفت دودھ، بسکٹ اور بریڈ فراہم کی جائے گی، مختلف کمپنیز /فرمز اور ادارے پبلک سکولوں میں کھانا مہیا کرنے کے لئے کوٹیشن جمع کرواسکیں گے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا، کوٹیشن پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ کو بھجوائی جاسکیں گی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد پنجاب پبلک سکول میلز پروگرام شروع کردیا جائے گا۔