Breaking NewsEducationتازہ ترین
گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کے لئے پرموشن لنکڈ ٹریننگ کے نتائج جاری
پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گریڈ 19 سے 20 میں ترقی سے منسلک پرموشن لنکڈ ٹریننگ کے لیے ٹیسٹ کے رزلٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
نتائج کے مطابق 290 مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر اور 292 خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز ٹیسٹ میں شریک ہوئے اور تمام 582 اُمیدواران کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔
خواتین کا نتیجہ مردوں کی نسبت بہتر رہا، دو خواتین اور ایک مرد نے اٹھاسی نمبر حاصل کیئے۔
خواتین کا اوسط سکور 70.84 جبکہ مردوں کا اوسط سکور 67.42 رہا۔