Breaking NewsSportsUncategorisedتازہ ترین
محکمہ سکولز کا ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ، شیڈول جاری کردیا
محکمہ سکولز ٹائم لائن آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ/سکول ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ حکومت پنجاب پورے پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء میں غیر نصابی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، اس لئے ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں سکولوں میں ٹیموں کی تشکیل کی جائے گی، تحصیل کی سطح پر ٹیم بنا کر کوچنگ کیمپ لگایا جائے گا۔
انٹر زون ہاکی ٹیم 22 جولائی سے 24 جولائی تک منعقد ہوگا، 24 جولائی کو تحصیل کی ٹیم سلیکٹ کی جائے گی، 27 جولائی تک اس ٹیم کی ٹریننگ کی جائے گی، انٹر تحصیل ہاکی ٹورنامنٹ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔
انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ تین اگست سے 5 اگست تک کھیلا جائے گا جبکہ صوبائی ٹورنامنٹ 6 سے 8 اگست تک کھیلا جائے گا، تمام امور کی نگرانی متعلقہ سی ای اوز کریں گے۔