Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

12 مقامات پر اجتماعی قربان گاہیں قائم

عید الاضحی کے موقع پر ملتان شہر میں12 مقامات پر اجتماعی قربان گاہیں قائم کر دی گئ ہیں۔ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے اجتماعی قربان گاہوں میں خصوصی صفائی کا پلان تشکیل دے دیا ہے۔
قربان گاہوں کے لئے ورکرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں اور مشینری بھی الاٹ کردی گئی ہے۔ہر جانور کی قربانی کے بعد فوری صفائی کا میکانزم اپنایا جائے گا۔
ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ نے شہریوں کو قربانی کے جانور ذبح کرنے کے لئے اجتماعی قربان گاہیں قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔
کمپنی کا موقف ہے کہ اجتماعی قربان گاہوں کا قیام عید کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں انتہائی کار گر ثابت ہو سکتا ہے۔
اجتماعی قربان گاہیں خوشحال کالونی، عمر پارک ایس بلاک، شاہ رکن عالم کالونی پیراں والا پلاٹ،رحمانیہ گراونڈ وائی بلاک، انور مصطفیٰ گراونڈ زیڈ بلاک، ڈی بلاک گراونڈ اور فیضان مدینہ انصار چوک،مدرسہ جامع علوم معصوم شاہ روڈ،مدرسہ خیرالمدارس اور پوسٹ آفس سٹریٹ باغبان مسجد،رحمانیہ مسجد طارق آباد،جسٹس حمید کالونی،سلیمان آباد یو سی36،جامعہ مسجد محمودیہ بھٹہ کالونی، الخیر مسجد ممتاز آباد اور انوار مسجد فضل الرحمان ہسپتال میں قائم کی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button