Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زرعیہ : داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں داخلے کی تاریخ 29 جولائی تک بڑھا دی گئی، اُمیدواران کی آسانی کے لیے داخلہ کی تاریخ میں 29 جولائی 2024 تک بڑھا دی گئی ہے۔

اس سال یونیورسٹی میں امید وار 21 انڈر گریجویٹ 22 ماسٹر/ایم فل اور 12 پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز میں داخلہ کے لیے درخواست جمع کروا سکیں گے۔

اُمیدواران کی سہولت کے لیے آن لائن پورٹل کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں ایڈمشن ڈیسک لگایا گیا ہے۔ اُمیدواران کو اپلائی کرنے کے ساتھ کیریئر اور شفاف سکالرشپ سسٹم کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ داخلہ کے امیدوار آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button