زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر کی ہم خیال عملے پر نوازشیں، ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئے

زکریا یونیورسٹی کے نئے تعینات ہونے والے سیکورٹی آفیسر مرید عباس ہانسلہ بھی ٹک ٹاک کے شوقین نکلے، اپنے ہم خیال اور گروپ کے سیکورٹی گارڈز کو رعایت دیتے ہوئے یونیفارم سے مبرّا قرار دےدیا اور اپنے دفتر میں محفل جمالی، جس کی ٹک ٹاک بھی بنائی گئی جو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سکیورٹی آفیسر اپنے گروپ کے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہیں، ان سیکورٹی گارڈز میں نذر چھینہ، احسن اوبھایا، طارق پڑھییار، جبران خان، مختیار کھیڑا، لیاقت راں اور ڈرائیور ندیم بلوچ ہیں۔
سارا عملہ سیکورٹی پوسٹیں چھوڑ کر سی ایس او کے ساتھ بغیر یونیفارم کے بیٹھا خوش گپیوں میں مصروف ہے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یونیورسٹی حلقوں نے وائس چانسلر کو شدید تنقید کانشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ جب سیاسی افراد کی تعیناتی کی جائے گی تو ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملیں گے جبکہ سیکورٹی کایہ عالم ہے کہ چوری کی وارداتیں رکنے کانام نہیں لے رہی ہیں ۔



















