رننگ ڈیفالٹرز سے بلوں کی وصولی کے لیے سخت ترین اقدامات

ایڈیشنل چیف انجینئرمیپکو بہاولپور سرکل عبدالکریم جمالی نے کہا ہے کہ ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی، رننگ ڈیفالٹرز سے بلوں کی ادائیگی کے لیے سخت ترین اقدامات کئے جائیں، اور ڈیفالٹرز کے کنکشنز فوری طور پرمنقطع کئے جائیں۔
ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی اورلائن لاسزکو کنٹرول کرنے کے اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ فیلڈ افسران اپنی کارکرد گی کو مزید بہتر بنائیں۔لائن لاسز کو فیڈر کی سطح پر کنٹرول کریں۔ بجلی چوروں کو نہ صرف بھاری جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر زبھی درج کروائی جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو بہاولپور سرکل کے زیر انتظام تمام ایگزیکٹو انجینئرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ ایکسین اور ایس ڈی اوزخود فیلڈ میں نکلیں۔لائن لاسز اور واجبات کی وصولی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔ انہوں نے کہاکہ صارفین ہماری ترجیحات میں اول ہیں ان کی شکایات کا کم سے کم وقت میں ازالہ کیاجائے ، اور تمام افسران صارفین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ میپکو کا امیج لوگوں کی نظر میں بہتر ہو سکے۔
لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اورٹی اینڈپی کا استعمال کریں۔



















