Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ریلوے میں مسافر کوچز کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا

ریلوے میں مسافر کوچز کی کمی کا مسلہ شدت اختیار کرگیا ہے، 14 مسافر ٹرنیوں میں 26 کوچز کم کردی گئی ہیں۔
مسافر گاڑیاں چلانے کے لیے کوچز دستیاب نہ ہونے کے باعث ریلوے حکام کی جانب سے 14 ٹرینوں کی بکنگ 31 جولائی تک بند کر دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے عید سے قبل اپنے آبائی علاقوں ںمیں جانے والے افراد کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کو اے سی بزنس کوچز، اے سی اسٹینڈرڈ اور اکانومی کوچزکی کمی کا سامنا ہے، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کے درمیان والی 14 ٹرینوں میں بکنگ کا عمل مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ان ٹرینوں میں شالیمار ایکسپریس، خیبر میل، عوام ایکسپریس، موسی پاک ایکسپریس، شاہ حسین ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، ملت ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، گرین لائن، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، رحمان بابا ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عید کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں، ان کے ساتھ دو دو اضافی کوچز لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button