Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سکولوں میں سپورٹس ٹیلنٹ تلاش کرنے کا فیصلہ، گراؤنڈز کی مانیٹرنگ کی جائے گی

محکمہ سکولز نے کھیلوں کے فروغ اور سپورٹس گراؤنڈز کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس صوبائی وزیر کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ اور متعلقہ سہولیات کی فراہمی پر مشاورت کی گئی۔

شرکا کا کہنا تھا کہ طلباء کو کھیل کے زیادہ سے زیادہ مواقع دے کر گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ تلاش کریں گے، تعلیمی اداروں میں ہر سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے، ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے کھیلوں میں حصہ لینے والے طلبہ کی گرومنگ بھی کی جائے گی، سپورٹس گراؤنڈز کا سسٹین ایبل ماڈل تیار کیا جائے گا۔

دریں کھیلوں کے فروغ کےلئے محکمہ سپورٹس اور تعلیم کے افسروں پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دےدی گئی ہے یہ کمیٹی گراؤنڈز کیلئے مقامات پر ورکنگ کر کے سفارشات تیار کرے گی۔

اجلاس میں پی ٹی ٹیچرز کو بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button