Breaking NewsSportsتازہ ترین
اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے کی ہاکی کے بعد بال بھی چوری ہوگئی

سوشل میڈیا پر چلنےوالی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اوربال چوری ہوگئے۔
بہاولپورمیں اولمپیئن سمیع اللہ خان کا مجسمہ اسپتال چوک پر لگایاگیا تھا، جس میں اب ہاکی اور بال نہیں ہیں۔
شہری کے مطابق پہلے مجسمے سے بال چوری ہوئی اور اب ہاکی غائب ہوگئی ہے۔
پولیس نے شہری کی درخواست پر مجسمے سے بال اور ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا ہے۔


















