Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا یونین گرینڈ الائنس جیت گیا

واسا یونینز کے گرینڈ الائنس کی ہڑتال کامیاب، مذاکرات میں مطالبات تسلیم کئے جانے پر یونین عہدے داروں نے احتجاج و دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ سب انجینئرز ایسوسی ایشن سیوا اور غازی یونین سی بی اے، لیبر علمدار یونین اور مزدور یونین کے گرینڈ الائنس کی جانب سے واسا میں افسران کی مزدور دشمنی پالیسی اور دیگر مطالبات کے حق میں گزشتہ دو روز سے کام چھوڑ ہڑتال و دھرنا جاری تھا، گزشتہ ر وز بھی ملازمین نے واسا ہیڈ آفس کے باہر مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا، جس پر ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل /سیکرٹری ہاؤسنگ رانا سلیم ، ایم ڈی واسا خالد رضا خان کو لے کر ملازمین کے دھرنے میں پہنچ گئے اور دھرنے کی قیادت کرنے والے یونین رہنماؤں الحاج اقبال گھمن ،مقداد حسین صدیقی، ہدایت اللہ خان، ملک منیر حسین ہانس ،اسحاق بشیر صدر سیوا سب انجینئرز ایسوسی ایشن، ملک رمضان اوبھایا، مہر عمر حیات ہراج،مہر غضنفر عباس باٹی، ہدایت اللہ خان، ملک شفقت سمرا، عادل راجپوت، مجاہد پاشا،اور چوہدری اشرف،شفقت سمرا،مخدوم ارسلان اختر ودیگر سے مذاکرات کئے، جس پر یونین رہنماؤں نے انہیں تحریری طور پر 30 نکات پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا، جس میں جونیئر افسران پر جھوٹی ایف آئی آر فوری واپس لینے اور ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرنے ،ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے، ریکوری سمیت واسا کے ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی بلاامتیاز میرٹ پر ڈی پی سی کرنے، واٹر سپلائی ملازمین کا ڈبل ڈیوٹی الاؤنس سابقہ بقایا جات، واسا کے ڈرائیورز کا اوور ٹائم، سیور مین کا ڈینجرس الاؤنس اور حفاظتی آلات فراہم کرنے، عیدی الاؤنس پورا دینے ،ایم ڈی اے کی طرز پر واسا کے دو ملازمین کو عمرے پر بھیجنے ،واسا پٹرولر کی سیٹیں بحال کرنے اور واسا افسران عبدالسلام ، محمد عارف اور سعید ڈوگر کو معطل کرکے سیٹوں سے ہٹانے جیسے مطالبات شامل تھے۔

جس پرڈی جی ایم ڈی اے اور ایم ڈی واسا نے ملازمین سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ان کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے یونین رہنماؤں نے ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم اور ایم ڈی واسا خالد رضا خان، ڈائریکٹر ایڈمن احسن بلال قریشی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button