Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈی اے ای کا دوسرے سالانہ امتحان 2024 کے لئے شیڈول جاری
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں ڈی اے ای کا دوسرا سالانہ امتحان 2024 کے لئے شیڈول جاری کردیا گیا۔
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 6ستمبر، ڈبل فیس کے ساتھ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 13ستمبر، ٹرپل فیس کے ساتھ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 20ستمبر مقررکی گئی ہے۔
امیدوار نوٹ کرلیں کہ طالب علم کی فیس واپس نہ ہوگی اور بورڈ سے رزلٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں طالب علم اس کا خود ذمہ دار ہوگا۔
امتحانی داخلہ فارم پر رجسٹریشن نمبر اور موبائل فون نمبر کا اندراج ہونا ضروری ہوگا۔ رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی اور بنک چالان کی اصل کاپی فارم کے پیچھے گوند سے چسپاں کریں۔