Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

چار سالہ بی ایس ڈگری کی بنیاد پر بھرتی ہزاروں اساتذہ کا موقف تسلیم کرلیا گیا

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سروس رولز تبدیل کرکے بی ایس ڈگری ہولڈرز اساتذہ کو ترقیاں دینے کا فیصلہ

بتایا گیا ہے کہ چار سالہ بی ایس ڈگری ہولڈرز کے نام ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی میں شامل نہیں کیے جاتے تھے، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری پنجاب نے چار سالہ بی ایس ڈگری کی بنیاد پر بھرتی اساتذہ کا ڈیٹاء مانگ لیا۔

تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو دو روز میں ڈیٹاء مرتب کرکے بھجوانے کا حکم دیاگیا ہے۔ اساتذہ کی تعداد کا تعین کرنے کے بعد سروس رولز تبدیل کرکے انہیں سنیارٹی لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ چار سالہ بی ایس ڈگری کرنیوالے اساتذہ کو عرصہ دارز سے ترقیاں نہیں دی جا رہی ہیں، بی ایس ڈگری کی بنیاد پر اساتذہ کو ترقیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button