Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آفٹرنون سکولوں کےلئے بڑی خوشخبری

پنجاب حکومت نے8 ہزار آفٹرنون سکولز کی بندش کے خطرے کو ختم کرتے ہوئے انہیں ایک سال کی توسیع دے دی ۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہےکہ پرائمری سے مڈل اپگریڈ ہونے والے آفٹرنون سکولوں کیلئے 8.5 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ہے، سکول ہیڈز اور ٹیچرز کی سابقہ تنخواہوں پر معاہدے کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سکول ہیڈز کو ماہانہ 15,000 روپے اور ٹیچرز کو ماہانہ 10,000 روپے ملیں گے، پنجاب بھر میں آفٹرنون سکولز میں 16,000 سے زائد اساتذہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں، صوبے بھر میں آفٹرنون سکولز میں مجموعی طور پر 1.25 لاکھ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button