Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے طلباء و ملازمین کےلئے چائنیز لینگویج کورس شروع کرانے کا فیصلہ
زکریا یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کو چائنیز لینگویج کورسز کرانے کافیصلہ کیاگیاہے جس میں چائنیز زبان کی بنیادی تعلیم دی جائے گی جبکہ بنیادی تعلیم کاپہلا مرحلہ مکمل کرنےوالے طلبا کےلئے دوسرے مرحلے میں داخلے کئے جائیں گے، یہ داخلے اوورک( آفس آف ریسرچ اینڈ کمرشلائزیشن) کے ذریعے ہوں گے۔
زکریایونیورسٹی اور شینیانگ نارمل یونیورسٹی چین مشترکہ طور کلاسز کا انعقاد کریں گے، چینی انسٹرکٹر لیکچر دیں گے یہ کورس طلباء کےلئے مفت ہوگا۔
پی ایچ ڈی/ایم فل اور ہائر سمسٹر کے طلباء کو ترجیح دی جائے گی، درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 ستمبر 2024 مقرر کی گئی ہے جبکہ 23 ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، کلاسز کا آغاز 24 ستمبر سے شرو ع ہوگا۔