Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ریلوے ٹریک کو لیول کراسنگ کے بغیر عبور کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان یوسف لغاری نے کہا ہے کہ ریلوے ٹریک کو لیول کراسنگ کے بغیرعبور کرنے والے افراد کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا، ایسے افراد نہ صرف اپنی جان کے دشمن ہیں بلکہ ٹرین کے بڑے حادثے کا سبب بنتے ہیں، جس سے ناقابل تلافی جانی یا مالی نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز افسران سے میٹنگ کے دوران کیا، ادھر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن کی سخت ہدایات پر ریلوے لائنوں سے ٹریس پاسنگ کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، غیر قانونی طریقے سے ریلوے لائن عبور کرتے مختلف افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مورخہ 7 ستمبر کو ملزم اکبر علی اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر غیر قانونی طریقے سے ریلوے لائن کراس کرنے کی کوشش کی، اس دوران گرین لائن کے انجن سے ٹکرایا جس سے موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گیا، مذکورہ کےاس فعل کے باعث مسافران ریلوے کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہوا، جس کے خلاف ریلوے پولیس اہلکار محمد محسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button