Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز کا اساتذہ کو ترقی دینے کا فیصلہ، 20 ستمبر تک ڈی پی سی کروانے کا حکم
محکمہ سکولز نے اساتذہ کو ترقی دینے کافیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں تمام سی ای اوز اور متعلقہ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ترقی کےلئے ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کا اجلاس بلائیں اور ترقی کا فیصلہ کریں۔
اس لئے تمام ضلعی افسر 20 ستمبرتک ٹیچنگ جنرل اور سابق ایم سی ایل کیڈر اور نان ٹیچنگ (تمام کیٹیگریز) کے لیے ڈی پی سی میٹنگ کریں اور اس کی رپورٹ 30 ستمبر تک فراہم کریں۔
رپورٹ میں خالی اسامیوں کی تعداد ، ڈی پی سی میں شامل کیسز کی تعداد اور کامیاب امیدواروں کی تفصیل ہونا لازمی ہے ۔