پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن کا چناؤ آمریت کی بدترین مثال ہے: قمرعباس بھولا پہلوان
پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن کا چناو آمریت کی بدترین مثال ہے، موجودہ عہدیداران کی نااہلی کے باعث ثقافتی و روایتی کھیل فن پہلوانی زاول کا شکار ہے ۔
ان خیالات کا اظہار پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر قمر عباس بھولا پہلوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب کے موجودہ انتخابات میں جمہوری روایات کو مکمل نظرانداز کیا گیا، اور الیکشن نہیں سلیکشن کے ذریعے عہدیداران کا چناؤ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ستار گروپ کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا کہ 15 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود رستم پنجاب دنگل کا انعقاد نہیں کیا جاسکا، چند روز قبل ہونے والے چناؤ میں صوبہ سے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت نہیں کی ،جن کی غیر موجودگی موجودہ انتخابات پر عدم اعتماد ہے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس غیر آئینی انتخابات کو فوری کالعدم قرار دیا جائے۔


















