Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویمن کرکٹ سیریز: پاکستانی کرکٹ کھلاڑی ملتان سیٹیڈیم میں کھیلنے کےلئے پُرجوش

پاکستان ٹیم کی کھلاڑی ملتان میں کھیلنے کےلئے پرجوش ہیں، کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ٹریننگ میں سخت محنت کر رہی ہیں، اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ہمارے لیے اگلے ماہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے خود کو اچھی طرح سے تیار کرنے کا بہترین موقع ہے۔

جنوبی افریقہ ایک مضبوط ٹیم ہے اور ان کے خلاف کھیلنا ہمیں دباؤ کے حالات میں اپنے کھیل کا اندازہ لگانے میں مدد دے گا۔ ہم خوبصورت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں، خاص طور پر جب یہ اسٹیڈیم اپنی پہلی بین الاقوامی خواتین کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کر رہا ہے۔

پاکستان میں شائقین کی حمایت ہمیشہ ہی ناقابل یقین ہوتی ہے اور اسٹیڈیم میں مفت انٹری کے ساتھ یہ لوگوں کے لیے دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنے کا اچھا موقع ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button