Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم کے وفد کی رانا سکندر سے ملاقات

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے سرکٹ ہاؤس ملتان میں ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم کے وفد بانی و چیئر مین پروفیسر عنایت علی قریشی ، چیف آرگنائزر میاں وقاص فرید قریشی ، سرپرست شوکت بدر، سیاسی وسماجی رہنما اعجاز خان ، میاں اویس فرید قریشی ، ربنواز وینس ، محمد عبد اللہ ، میاں اسید ، میاں احمد نے ملاقات کی انہیں ملتان آمد اور ہائیر ایجو کیشن منسٹر تعیناتی پر گلدستہ اور انکی تعلیمی میدان میں خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی اور عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے انہیں بیچ بھی لگایا۔

اس موقع پر پروفیسر عنایت علی قریشی ، میاں وقاص فرید قریشی ، شوکت بدر نے انہیں اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے گذارشات پیش کیں جن میں لیو انکیشمنٹ ، پنشن رولز میں تبدیلی ، سکولوں کی پرائیوٹائز یشن ، ٹرانسفر کیسز شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کےمسائل کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے، تعلیم ہی بچوں کی ترقی کا زینہ ہے، ہمیں امید ہے کہ آ پ اساتذہ، تعلیمی اداروں کو سولر سسٹم پرمنتقل کرنے جیسے مسائل کو حل کرنے کے مسائل حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی تعلیم کے فروغ کےلئے اقدامات قابل ستائش ہیں جنہیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اساتذہ ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں بچوں کے بہتر مستقبل میں انکا کا اہم کردار ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف تعلیم کے فروغ کےلئے کوشاں ہے انکی تعلیم دوست پالیسیوں کو عوام میں بہت پذیرائی مل رہی ہے، انشاء اللہ پنجاب میں ترقی و خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہو چکا ہے پڑھا لکھا پنجاب ہی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button