Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں کو ساڑھے چار کروڑ کا نان سیلری بجٹ جاری کردیا گیا
فنانس ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کو اخراجات کی ادائیگی کےلئے نان سیلری بجٹ جاری کردیا، اس گرانٹ سے سکولوں کے آپریشنل اخراجات پورے کیے جائیں گے۔
سکولوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال،یوٹیلیٹی بلز، مسنگ سہولیات کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور کیلئے یہ گرانٹ استعمال ہو سکے گی۔
محکمہ خزانہ نے ساڑھے 4 ارب روپے محکمہ سکول ایجوکیشن کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دیئے ہیں۔
ملتان کو 10کروڑ 18لاکھ روپے، اٹک کو 5کروڑ 98لاکھ روپے ، بہاولنگر کو 12کروڑ 68 لاکھ، بہاولپور 9کروڑ 31لاکھ ، بھکر کو 9روڑ 23اکھ روپے ، ڈی جی خان 8کروڑ 52 لاکھ روپے ، جھنگ کو 10 کروڑ 89 لاکھ روپے ، لودھراں 5 کروڑ 39لاکھ روپے جاری کئے گئے۔